کینسر ریسرچ پروجیکٹ — کیئر اینڈ ہوپ پلیٹ فارم پاکستان

کینسر ریسرچ پروجیکٹ — کیئر اینڈ ہوپ پلیٹ فارم پاکستان
کیئر اینڈ ہوپ پلیٹ فارم پاکستان نے کینسر جیسے مہلک مرض پر قابو پانے اور اس کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو سمجھنے کے لیے ایک 5 مراحل پر مشتمل کینسر ریسرچ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
🔬 ریسرچ پروجیکٹ کے مراحل
یہ ریسرچ “رائزنگ ٹرینڈز آف کینسر” کے عنوان سے شروع کی گئی ہے اور درج ذیل مراحل میں مکمل کی جائے گی
پہلا مرحلہ: ضلع کرک
دوسرا مرحلہ: خیبر پختونخوا
تیسرا مرحلہ: پاکستان
چوتھا مرحلہ: جنوبی ایشیا (South Asia)
پانچواں مرحلہ: خلیجی ممالک کے ساتھ تقابلی تحقیق
📍 پہلے مرحلے میں تحقیق کے اہم سوالات
ضلع کرک میں ریسرچ کے دوران درج ذیل پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی:
موجودہ سہولیات کون سی ہیں اور کون سی نہیں؟
کینسر کے بڑھنے کی بنیادی وجوہات کیا ہیں؟
کون سی اقسام زیادہ عام ہیں؟
مریضوں کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
اصل تعداد کتنی ہے؟
🏥 مستقبل کا منصوبہ
ریسرچ مکمل ہونے کے بعد:
نتائج کو ایک ایک کر کے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ضلع کرک میں ایک جدید آنکالوجی یونٹ قائم کیا جائے گا۔
مریضوں کو مکمل علاج، سہولیات، دیکھ بھال اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
🙏 عوام سے اپیل
ہم اپنے کرک کے عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ:
کینسر ریسرچ فارم درست اور ایمانداری سے پُر کریں۔
مریضوں کی ذاتی معلومات اور تفصیلات کو مکمل رازداری کے ساتھ محفوظ رکھا جائے گا۔
یہ معلومات صرف تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی اور ریسرچ ایتھکس کے مطابق رہیں گی
آپ کا تعاون، کرک کے عوام کے بہتر اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔
🌐 مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں:
👉 www.chpresearch.org
✍️
ڈاکٹر لطیف خٹک
ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ
کیئر اینڈ ہوپ پلیٹ فارم پاکست